عمران خان نے ہر قسم کی ڈیل کوردکردیا:بیرسٹر گوہر

عمران خان نے ہر قسم کی ڈیل کوردکردیا:بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(خبر نگار ، نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہرقسم کی ڈیل کو رد کردیا اور ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رہنما ڈیل کے لئے مذاکرات اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہ کرے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے آج پانچ وکلا کی ملاقات ہوئی، ہماری دی گئی لسٹ کے مطابق صرف دو وکلا نے عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بانی کے ساتھ ملاقات بہت ضروری ہے ، آج بھی بانی کی فیملی کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، واضح کرنا چاہتے ہیں بس بہت ہوگیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوں۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج چھ بیانات دیئے ہیں، بانی نے کہا ہے کسی کو اجازت نہیں وہ ڈیل کے لئے مذاکرات کرے ۔ میں نے اپنے لئے کسی کو مذاکرات کا نہیں کہا ۔ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز پر کہا جب تک سیاسی رہنمائوں کی ملاقات نہیں ہوگی اس پر کوئی موقف نہیں دینگے ۔ گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے جب تک علی امین گنڈا پور یا سیاسی لوگوں کی ملاقات نہیں ہوتی تب تک کوئی موقف نہیں دینگے ۔انہوں نے بتایا کہ بانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ آئندہ کوئی پارٹی لیڈر یا عہدیدار دوسرے پارٹی لیڈرز کے خلاف میڈیا پر بات نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ بانی نے کہا ہے اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مختصر ایجنڈے پر کام کریں، آئین اور جمہوریت کیلئے اپوزیشن کو اکٹھا ہونا پڑے گا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نیازی اللہ نیازی نے کہا کہ ہماری بھیجی گئی فہرست میں سے صرف بیرسٹر گوہر اور سلمان صفدر کی ملاقات کروائی گئی، اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد فیملی کی ایک ملاقات کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بطور فوکل پرسن میں نے 8 بار لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی مگر صرف 2 بار ملاقات کروائی گئی، ہائیکورٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ لارجر بینچ کے فیصلے کی توہین کی جارہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک دھبہ ہے کہ ان کے احکامات کی توہین کی جا رہی ہے ، 26 ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی چھین لی گئی ۔ہمارے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجا اور ترجمان کو کیوں نہیں جانے دیا گیا یہ بہت بڑا سوال ہے ۔نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے سوال ہے کہ جیل حکام نے آپ کے سامنے ملاقات کی یقین دہانی کروائی اور پھر خلاف ورزی کیوں۔وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا کہ فیملی کی ملاقات نہ ہونے کی مذمّت کرتا ہوں ، بانی پی ٹی آئی نے کنڈیشن لگانے کے معاملے کو رد کردیا ۔ انہوں نے بہنوں سے ملاقات پر پابندی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کو عدالت میں توہینِ عدالت دائر کرنے کا کہا۔ بانی پی ٹی آئی الحمدللہ صحت مند لگ رہے تھے ۔ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی کو سٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا نہیں کہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں