اسرائیل کیخلاف فوجی سطح پرحکمت عملی بنا نا پڑیگی:حافظ نعیم

اسرائیل کیخلاف فوجی سطح پرحکمت عملی بنا نا پڑیگی:حافظ نعیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی پاکستان نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف 18اپریل کو ملتان ،20اپریل کو اسلام آباد میں مارچ اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 22اپریل کو ملک گیر ہڑتال کااعلان کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 20اپریل کو اسلام آباد میں مارچ جبکہ 22اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے حوالے سے ملک گیر ہڑتال کی جائے گی ،اسرائیل کیخلاف فوجی سطح پرحکمت عملی بنا نا پڑے گی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 20 اپریل کو اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا بڑا مارچ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ عوام اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نفرت کا اظہار کررہے ہیں نفرت کی لہر پوری دنیا میں موجود ہے ،اسرائیل بچوں کو گولیاں مار کر قتل کررہا ہے امریکہ نے ایک دفعہ پھر اپنے آپ کو دہشت گرد ثابت کیا ہے حافظ نعیم کہا کہ حماس جمہوری طریقے سے جیتی مگر ان کی حکومت نہیں بننے دی گئی اور حماس سے کہا جارہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال د یں ،جب تک لوگوں کا سمندر بار بار سڑکوں پر نہیں آئے گا اسی طرح قتل عام جاری رہے گا ۔ہمیں فوجی سطح پرحکمت عملی بنا نا پڑے گی اور اسرائیل کے خلاف متحد ہونا پڑے گا ،عوام کو مثبت طریقے سے سڑکوں پر لا رہے ہیں ، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 22 اپریل کو گلوبل ہڑتال ہوگی ترکی، ملایشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی 22 اپریل کو ہڑتال ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں