قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں

قتل کی دھمکی، سلمان خان نے جِم سے تصاویر شیئر کردیں

ممبئی (شوبزڈیسک) جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سلمان خان نے جم سے اپنی حیرت انگیز تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک مبہم پیغام دیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی جم سیشن کی تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں ان کی فٹنس اور نمایاں بائسپس مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔سلمان نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ‘شکریہ موٹیویشن کے لیے’۔ دبنگ اداکار کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جس پر ان کے مداح ان کی فٹنس سے متاثر ہورہے ہیں۔دوسری طرف سلمان خان کو قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا تاہم اسے گرفتار کے کچھ دیر بعد ہی رہا بھی کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد اسے وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں