ٹرمپ کا افریقا میں سفارت خانوں کی تعداد کم کرنے پر غور،امریکی وزیر خارجہ کی تردید
واشنگٹن(اے ایف پی)ٹرمپ افریقا میں سفارت خانوں کی تعداد کم کرنے پر غور کر رہے ہیں تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایسے کسی بھی منصوبے کی تردید کی ہے ۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ محکمہ خارجہ میں بنیادی اصلاحات اور افریقا میں اس کے کام کو کم کرنے کیلئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹرمپ سفارتخانوں کی تعداد کو کم کرنے اور اپنی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ بڑی تعداد میں ملازمین کو برطرفی کے نوٹس بھیجے گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا نے افریقا میں امریکی سفارتی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات افواہ ہے ،اخبار دھوکے کا شکار ہو گیا ہے ۔