5شہری لٹ گئے ، 2 گاڑیاں اور3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے لاری اڈا میں مبشر سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،نوانکوٹ میں سکندر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،ڈیفنس میں نوید سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں عنایت سے 1لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں حماد سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے برکی اور شالیمار سے 2 گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت، انارکلی اور مسلم ٹاؤن کے علاقہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔