چنیوٹ :غربت سے تنگ 3 بچوں کے باپ نے خودکشی کر لی
چنیوٹ (آئی این پی)غربت سے تنگ 3 بچوں کے باپ خوانچہ فروش نے خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے نواحی علاقہ تر کھانوالہ کا رہائشی مظہر مسلم شیخ سائیکل پر پھیری لگا کر بچوں کی کفالت کر رہا تھا ، گزشتہ کئی روز سے برائے نام آمدن سے اس کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا ،گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر وہ گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثا کے حوالے کر دی ۔