پوپ فرانسس کی ایسٹر تہوار میں شرکت،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
روم(اے ایف پی)عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88سالہ پوپ فرانسس نے صحتیابی کے بعد پہلی مرتبہ ایسٹر کے تہوار میں شرکت کی ۔
پوپ کے معالجین نے صحت کی خرابی کی وجہ سے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اس لیے وہ ایسٹر کی تقریب کی میزبانی نہیں کر سکے تاہم وہ تقریب کے دوران اور اختتام پر موجود رہے ۔ پوپ فرانسس کا پیغام ان کے ایک معاون نے پڑھا۔ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اپنے پیغام میں پوپ نے کہا غزہ کی صورتحال انتہائی افسوسناک ہے ۔