جسٹس علی باقر لاہور ہائیکورٹ سے گلدستوں کیساتھ رخصت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی بطور جج سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سمیت دیگر ججز نے انہیں گلدستہ دیکررخصت کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام ججز لان میں کیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کی خدمات کو سراہا کیا گیا ، جس کے بعد ججز نے جسٹس علی باقر نجفی کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا ۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت دیگر ججز نے جسٹس علی باقرنجفی کو گلدستہ دیکر رخصت کیا ۔