میوہسپتال :خاتون کانوٹوں سے بھرا بیگ چرانے والی ملزمہ گرفتار

میوہسپتال :خاتون کانوٹوں سے  بھرا بیگ چرانے والی ملزمہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی میو ہسپتال پولیس نے خاتو ن کا بیگ چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

ترجمان کے مطابق میو ہسپتال میں حافظ آباد سے بھائی کے علاج کے لیے آئی خاتون کا نوٹوں سے بھرا بیگ چوری ہونے پر میو ہسپتال چوکی پولیس نے سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے ہسپتال کے اندر سے ہی مشکوک خاتون کو گرفتار کر کے بیگ میں موجود 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد رقم اور 2 موبائل برآمد کر کے مدعیہ خاتون کے حوالے کر دیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں