عراق :امریکی فضائی حملے ایران کے حمایتی9 جنگجو ہلاک
بغداد(اے ایف پی)عراقی سرحد کے قریب امریکی فضائی حملوں میں ایران کے حمایتی9 جنگجو ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔۔۔
، عراقی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ حملے امریکی بلیک لسٹڈ گروپ حرکت انصار اللہ العوفیہ کے ایک اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے ۔ حکام کے مطابق اڈا مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ ایک سینئر عراقی سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ، کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔