پولینڈ کا جوہری تحقیقی مرکز پر ایرانی سائبر حملہ ناکام بنا نے کا دعویٰ

پولینڈ کا جوہری تحقیقی مرکز پر ایرانی  سائبر حملہ ناکام بنا نے کا دعویٰ

وارسا(اے ایف پی)پولینڈ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے جوہری تحقیقی مرکز پر ہونے والے ایک سائبر حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔۔۔

 ، حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اس حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے ۔ تاہم حکام نے کہا دستیاب اشارے حملہ آوروں کے اصل مقام کو چھپانے کیلئے دانستہ گمراہ کن بھی ہو سکتے ہیں۔ پولینڈ کا کہنا ہے کہ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے متعدد سائبر حملوں کا سامنا رہا ہے ۔ ماسکو بارہا ان حملوں میں اپنے ملوث ہونے کی تردید کر چکا ہے ۔ڈیجیٹل امور کے وزیر کرشٹوف گاوکووسکی نے بتایایہ حملہ بہت بڑے پیمانے پر نہیں تھا، لیکن سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی جسے روک دیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں