شاہدرہ :خاوند نے خاتون ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
53 سالہ شائستہ نسیم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئی، ملزم اعجاز فرار
لاہور(کرائم رپورٹر )شاہدرہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر خاوند نے خاتون سرکاری ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔شاہدرہ میں سرکاری سکول ٹیچر 53 سالہ شائستہ نسیم کوگزشتہ روز اس کے خاوند اعجاز نے پسٹل سے گولیاں ماریں جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ ونڈ الہ دیال شاہ کے سرکاری سکول میں ٹیچر تھی، واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ،مزید تحقیقات جاری ہیں۔