کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار 400 کلو چاندی کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کرنے کا انکشاف

کسٹمز کے 2 اہلکار گرفتار 400 کلو چاندی کو سیسے کی  اینٹوں سے تبدیل کرنے کا انکشاف

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ سے پاکستان کسٹمز کے دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن پر ضبط شدہ 400 کلو چاندی کو سیسے کی اینٹوں سے تبدیل کرنے کا سنگین الزام ہے۔

یہ بات ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتائی گئی۔اعلامیے کے مطابق ملزموں کو 688 کلو گرام ضبط شدہ چاندی لاہور منتقل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ اہلکاروں نے اسٹیٹ ویئر ہاؤس سے 36 سیل بند ڈبوں میں پیک چاندی اپنی تحویل میں لی اور اسے پاکستان منٹ لاہور منتقل کیا۔لاہور میں دونوں افسروںاور منٹ کے عملے کی موجودگی میں جب ڈبوں کو کھولا گیا تو حیران کن طور پر 688 کلو گرام میں سے 400 کلو چاندی جعلی نکلی۔ سیل بند ڈبوں میں چاندی کی جگہ سیسہ پایا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں عارف علی جمانی اور سمیع اللہ اچکزئی شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں