اوباش شخص کی بچے سے مبینہ بدفعلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش شخص نے بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ سیالوی کالونی کے رہائشی طارق نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا کمسن نواسا گلی میں کھیل رہا تھا جہاں سے ملزم سفیان اسے گیم کھیلانے کے بہانے ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور وہاں لے جا کر مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔