اداکارہ مہوش حیات اپنی سالگرہ 6جنوری کومنائیں گی

 اداکارہ مہوش حیات اپنی  سالگرہ 6جنوری کومنائیں گی

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ مہوش حیات اپنی سالگرہ 6جنوری کو منائیں گی، مارول کی ٹی وی سیریز مس مارول میں عائشہ کا کردار ادا کیا، حکومت پاکستان کی جانب سے 2019میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

6جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والی اداکارہ مہوش حیات نے ماڈلنگ سے فنی کیریئر کا آغاز کیا، 2010 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل ماں جلی کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں