60ویں سالگرہ پر سلمان کا مداحوں کو تحفہ،’بیٹل آف گلوان ‘‘کا ٹیزر جاری
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کو مداحوں کے لیے خاص بناتے ہوئے اپنی آنے والی فلم ‘بیٹل آف گلوان’ کا آفیشل ٹیزر جاری کردیا ہے ۔
ڈائیلاگ ‘‘موت سے کیا ڈرنا…’’ نے شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے ، جبکہ ٹیزر کی ابتدا بھی چند مختصر مگر مؤثر مکالموں سے کی گئی ہے ، جو فلم کے سنجیدہ اور جذباتی مزاج کی واضح عکاسی کرتے ہیں۔ یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔