مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں دو نامعلوم افراد نشے کی زیادتی کے باعث دم توڑ گئے ، ایدھی ترجمان کے مطابق۔۔۔
بیگم کوٹ میں نجی سٹور کے واش روم سے 30 سالہ شخص اور نشتر کالونی فیروزپور روڈ سے نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں جن کی شناخت نہ ہو سکی۔ بظاہر دونوں نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں ،متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں ایدھی رضاکاروں کی مدد سے مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔