فلموں میں جدید ٹیکنالوجی اپنا نے کی ضرورت ہے :جیا علی

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بڑی محنت کرنا ہوگی،ہمیں جاندار سکرپٹس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہوگا۔
ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینما انڈسٹری میں بھارتی فلموں کا سحر توڑنے کے لئے سالانہ درجنوں فلمیں ریلیز کرنا ہوں گی جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ اور انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔