گورنر ہائوس میں اجلاس، پی پی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ

 گورنر ہائوس میں اجلاس، پی پی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ

لاہور(یاسین ملک)پیپلزپارٹی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ، پیپلزپارٹی لاہور کے 4 ڈسٹرکٹ ختم کر کے 10 ٹائون بنائے جائینگے، 9 میٹروپولیٹن ٹائون اور کنٹونمنٹ بورڈ کو شامل کر کے 10 ٹائون بنائے جائینگے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پیپلزپارٹی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ گورنر ہائوس میں صدر وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن، اسلم گل اورنگزیب برکی ودیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔پیپلزپارٹی لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی تجویز عید الفطر کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھجوائی جائے گی اور انکی منظوری سے تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا جائے گاجسکے بعد پیپلزپارٹی لاہور کے بالترتیب 10 ٹائونز، 30 زونز اور 400 یونین کونسلز میں تنظیمی ڈھانچے بنائے جائینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں