وقتاً فوقتاً روزہ رکھنا وزن میں کمی کی بہترین حکمت عملی

لاہور(نیٹ نیوز)ایک نئے کلینیکل ٹرائل سے پتہ چلتا ہے کہ ہر دوسرے دن روزہ رکھنے سے کیلوریز کم کرنے کے مقابلے میں زیادہ جلدی وزن کم ہوتا ہے۔۔۔
محققین نے رپورٹ کیا جن لوگوں نے وقفے وقفے سے روزہ رکھا وہ ایک سال کے اندر اپنے جسمانی وزن کا 8 فیصد کم ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں ان لوگوں میں 5 فیصد کمی ہوئی جنہوں نے اپنی روزانہ کیلوریز میں تقریباً ایک تہائی کمی کی۔وقفے وقفے سے روزہ رکھنے والے لوگ ہفتے میں تین دن اپنی کیلوریز کی مقدار کو 80 فیصد تک محدود کرتے ہیں ،یونیورسٹی آف ٹینیسی ناکس وِل میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈینیئل اوسٹینڈوف کی قیادت میں تحقیقی ٹیم نے رپورٹ کیا کہ روزہ ایک متبادل وزن میں کمی کی بہترین حکمت عملی ہے جو 12 مہینوں میں کیلوری کی پابندی کے مقابلے میں زیادہ بہتر نتائج لاسکتی ہے ۔