وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں کونسی نہر بند کر کے نئی کو پانی دینگی:پی پی

 وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں کونسی نہر بند کر کے نئی کو پانی دینگی:پی پی

لاہور(سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی اور انچارج پیپلز لیبر بیورو چودھری منظور نے پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سوال کیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کہ سندھ اور دیگر صوبوں کے مطالبے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کیوں نہیں بلا یا جا رہا ،نہریں قومی منصوبہ نہیں،تماشا لگایا جا رہا ہے ۔ کون سی نہر بند کر کے چولستان کینال کو پانی دینگے ،یہ منصوبہ فزیبل نہیں، زرعی ترقی کیلئے تمام صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ناگزیر ہے ،پیپلز پارٹی کسانوں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی ۔چودھری منظور نے مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل میں پنجاب حکومت پر تنقید کرتے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں آپ کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دیں گی، آپ شیخوپورہ کا پانی کاٹیں گی، سیالکوٹ کا کاٹیں گی کہاں کا کاٹیں گی؟ پانی تو سسٹم میں اتنا ہی ہے نا، آپ نے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی دینا ہے اس نہر کو تو کہاں سے کاٹ کر دیں گی۔یہ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر چھوٹے کسانوں کا معاشی قتل کرناچاہتے ہیں۔

یہ نہیں ہونے دینگے ،آپ جہاں کا پانی کاٹیں گے ہم وہاں متاثرین کیساتھ کھڑے ہونگے ، آپ نے نان ایشو کھڑا کیا ،پہلے دوصوبوں کے حالات خراب ہیں اب تیسرے میں بھی کرنا چاہتے ہیں۔چودھری منظور نے واضح کیا کہ صدر صرف پارلیمنٹ کے بل اور آرڈیننس کی منظوری دیتے ہیں، میٹنگ منٹس کو غلط طریقے سے پھیلایا جا رہا ہے ۔ پانی کا مسئلہ بہت حساس ہے ۔کہاگیا چولستان کینال کو سیلاب کاپانی دینگے جبکہ سیلاب جولائی سے ستمبر تک آتاہے ،باقی 9ماہ نہر کو کہاں سے پانی دینگے ، ملک کے نہری نظام میں 20فیصد پانی پہلے ہی کم ہے ،اس وقت 95 ایکڑ فٹ پانی ہے جبکہ 20ملین سسٹم سے غائب ہے ۔میڈیا کے سوالوں پرچودھری منظور نے کہا ہم الائنس کو نہیں، ایشو ٹو ایشو حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ن لیگ بتائے 5سال پورے کرانے کی گارنٹی کس نے کس کو دی؟ زراعت پر ٹیکس پر ٹیکس لگایا جا رہاہے جس سے کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں