جیل حکام مرضی کے لوگوں کی ملاقات کراتے :عاطف خان

جیل حکام مرضی کے لوگوں کی ملاقات کراتے :عاطف خان

لاہور (دنیا نیوز)پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے ،رکن قومی اسمبلی حامد رضا خان اور دیگر رہنمائوں کے ساتھ ساتھ بانی کی تینوں بہنیں ہمارے ساتھ تھیں ، ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی اور کہا گیا کہ یہاں سے چلے جائیں اورنہ ماننے پر گرفتاریاں شروع کردیں ۔

دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جیل سے ایک کلومیٹر دور تھے ، پولیس نے وہاں آ کر ہمیں دھکے دینا شروع کر دئیے ، میرے ساتھ ہاتھا پائی کی ، ہم نے کہا کیا جرم کیا ہے ؟ پنجاب پولیس کا عجیب رویہ ہے ، قیدیوں سے ملنے کا قانون موجود ،یہ کس قانون میں لکھا ہے کہ ایک بہن نہیں ملے گی اور دو کو ملنے دیا جائے گا ، وکلا کی بھی میٹنگ تھی ، سلمان اکرم راجا کو روک لیا گیا ، جیل حکام کے پاس کیا اختیار ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لوگوں کو ملنے کی اجازت دیں ، ہائیکورٹ نے بانی سے ملاقات کا حکم دے رکھا ہے ، یہ بھی حکم ہے کہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو نہیں کرنی ، ہم نے سب مان لیا ، یہ بانی کی بیٹوں سے بات نہیں کراتے ، نہ لسٹ کے مطابق وکلا اور افراد کو ملنے دیا جاتا ہے ، پولیس نے وہاں کافی تعداد میں نفری منگوا لی، پریزن وین بھی آ گئی ، ہمیں کہا گیا شام ہو گئی ہے آپ یہاں سے جائیں ، علیمہ خان اڑ گئیں ، انہوں نے کہا ہم سامان لائے ہیں ہم تو یہیں بیٹھ جائیں گے ، پھر پولیس کی بھاری نفری آئی اور ان سب کو پکڑ کر لے گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں