ڈاکٹر محمدعمر جی سی یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر تعینات
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ،خبرنگار )ممتاز ماہرِ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر تعینات ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ڈاکٹر محمدعمر قدیم درسگاہ کے 35ویں سربراہ اور پانچویں مستقل وائس چانسلر ہوں گے ۔
یونیورسٹی اساتذہ نے اولڈ راوین کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔اساتذہ کے مطابق انہوں نے پی ایچ ڈی ناروے سے جبکہ ماسٹرز گورنمنٹ کالج لاہور سے مکمل کی۔وہ اس وقت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بطور پروفیسر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں بطور رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔