دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں سے جنگ جاری رہے گی: وزیراعظم

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں 2 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر افسران اور جوانوں پر فخر ہے، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں سے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں