ترکی میں جعلی خزانوں کے نقشے بیچنے والا فراڈیا گروہ گرفتار

ترکی میں جعلی خزانوں کے نقشے بیچنے والا فراڈیا گروہ گرفتار

استنبول(نیٹ نیوز)ترک پولیس نے حال ہی میں دھوکہ دہی کرنیوالوں کے ایک نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے جو لوگوں کو خزانے کے جعلی نقشے بیچ کر لوگوں کو لوٹتا تھا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترکی کے 9 صوبوں میں کیے گئے ایک پیچیدہ آپریشن کے حصے کے طور پر، درجنوں فنکاروں نے جعلی خزانے کے نقشوں کا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ 50 ملین ترک لیرا (13 لاکھ ڈالر) سے زیادہ کا فراڈ کیا۔مبینہ طور پر مشتبہ افراد ملک کے دیہی علاقوں میں گھومتے تھے جو راتوں رات امیر ہونے کے خواہاں دیہاتیوں کو کاغذ کے مصنوعی طور پر بنے پرانے ٹکڑے دکھاتے تھے جس پر ہاتھ سے خزانے کے نقشے بنے ہوتے تھے ۔ دھوکہ بازوں کی سکیم اتنی کامیاب تھی کہ کئی متاثرین نے پولیس سے رابطہ کیا اورآخرکار ٹونسیلی کے قصبے میں گروپ کے رہنماؤں کا سراغ لگاکرپکڑلیاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں