40اداکاراؤں کیساتھ جنسی ہراسانی امریکی ہدایتکار پر ڈیڑھ ارب ڈالر ہرجانہ

40اداکاراؤں کیساتھ جنسی ہراسانی امریکی ہدایتکار پر ڈیڑھ ارب ڈالر ہرجانہ

لاس اینجلس(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور سکرین رائٹر جیمر ٹوبیک کو40 سے زائد کم عمر اور نئی اداکاراؤں کو انٹرویوز اور آڈیشنز کے دوران جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 1.68 ارب ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیاگیا۔۔۔

امریکی عدالت نے ٹھوس شواہد اور اعتراف جرم پر ہدایت کار پر کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔متاثرہ خواتین کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت سے انصاف ملنا خواتین کے ساتھ مناسب برتاؤ نہ کرنے والے طاقتور افراد کے خلاف ایک واضح پیغام ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں