جلد بھارتی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آؤں گی :دیدار

 جلد بھارتی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آؤں گی :دیدار

لاہور(شوبزڈیسک )فواد خان کے بعد اداکارہ اور رقاصہ دیدار کو بھی بھارتی فلموں میں کام کی پیشکشں ہوئی ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جلد بھارتی فلم میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

 انہیں ایک پنجابی گلوکار نے کام کی آفر کی ہے ۔دیدار نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی متعدد بار بالی وڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا تھا۔ 2012 میں 'بگ باس' میں کام کی پیشکش ہوئی تھی اور ایگریمنٹ بھی ہوگیا تھا لیکن پھر میں نے نہ جانے کا فیصلہ کیا۔بگ باس سے دستبرار ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے دیدار نے بتایا کہ بگ باس کے سیٹ پر ہر جگہ کیمرے لگے ہوتے ہیں اور ایک ایک حرکت ریکارڈ ہو رہی ہوتی ہے ۔ ایسی حالت میں بگ باس کے سیٹ پر پرائیویسی برقرار رکھنا ناممکن تھا اس لیے میں نے ایگریمنٹ ہوجانے کے باوجود انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انہوں نے خراب انگریزی بولنے والی اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ خراب انگریزی بول کر اپنا مذاق بنوانے سے بہتر ہے کہ انگریری بولی ہی نہ جائے اس کے بجائے اردو اچھی بولیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں