وزارت پھولوں کی سیج نہیں:مصطفی کمال
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے ادویات اور علاج کی سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے ،صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت میرے لئے پھولوں کی سیج نہیں ، صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے کیونکہ اس شعبے میں غلطی کا ازالہ ممکن نہیں ،ہم نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو ایک چیلنج کی طرح نبھایا ہے ۔