حکومت ملک وقوم کے مفاد میں اقدامات نہیں کررہی : تھنک ٹینک

حکومت ملک وقوم کے مفاد میں اقدامات نہیں کررہی : تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ حکومت کو سب سے بڑا چیلنج اپنے ہی اندر سے ہے، حکومت وعدے تو کرتی ہے لیکن حکومت عوام کو ریلیف دینے یا ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا نہیں کررہی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ہم نے یہ دیکھا ہے کہ تبدیلی کا امکان اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اشارے ملنا شروع ہوتے ہیں،کوئی یہ کہہ دے وہ ہوگا یہ ہوگا،ایسے کوئی انقلاب نہیں ا ٓسکتا۔دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا کہ دہشت گردی حکومت کیلئے نہیں،ریاست کیلئے بھی اور سیاسی جماعتوں ، عوام کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ،اس کے ساتھ سب نے ملکر نمٹنا ہے ،اپوزیشن حکومت کیلئے کوئی چیلنج نہیں ہے ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، پی ٹی آئی نے شر کت نہیں کی ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے ہماری فوج کے جوان شہید ہورہے ،عام لوگ بھی نشانہ بن رہے ہیں،اس پر حکومت کوئی اقدام کرتی نظر نہیں آرہی، وہ کابینہ کے ارکان بڑھا رہی ہے ،پھر ان کی تنخواہیں بڑھا رہی ہے ،حکومت ایسا کوئی قدم نہیں اٹھا رہی جس سے ملک، قوم کو فائدہ پہنچے ، حکومت کو چاہئے اچھا ماحول پیدا کرے اور اپوزیشن بھی ان کے ساتھ چل سکے ۔ تجزیہ کا ر مظہر عباس نے کہا ہے کہ اس وقت جو ایک دوسرے کے خلاف بیانات دئیے جارہے ہیں، اس سے آگے بڑھنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا،دہشت گردی بہت بڑا مسئلہ ہے ،اس سے نہ حکومت محفوظ ہے اور نہ ہی اپوزیشن،خودکش دھماکا یہ نہیں دیکھتا کہ اس میں کون نشانہ بن رہا ہے ، ہم اختلاف کو نفرت کی حد تک لے رہے ہیں،اور نفرت پھر کہیں کا نہیں رہنے دیتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں