یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھ گئی

 یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بڑھ گئی

کراچی(بزنس ڈیسک) ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں اور اقدامات کے باعث یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں 9.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند پیش رفت ہے ۔مغربی یورپ کو برآمدات میں 11.6 فیصد جبکہ شمالی یورپ کو برآمدات میں 17.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ یہ اضافہ مغربی یورپ کے ممالک جیسے جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس، اٹلی اور بیلجیئم میں پاکستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتا ہے ۔ پاکستان کو حاصل جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے تحت یورپی یونین میں پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے ، جس سے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ نے اس اسٹیٹس کو 2027 تک توسیع دی تھی، جو پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ایس آئی ایف سی کی جانب سے صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کے لیے مؤثر ترغیبات فراہم کی گئی ہیں، جس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی استحکام ملا ہے ۔ یہ اقدامات مستقبل میں مزید اقتصادی ترقی کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں