اسٹاک ایکسچینج:زبردست تیزی، انڈیکس 116 ہزار پوائنٹس پر بحال

اسٹاک ایکسچینج:زبردست تیزی، انڈیکس 116 ہزار پوائنٹس پر بحال

کراچی(آئی این پی)عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان، ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی میں چین کے لیے نرمی، متوقع پیٹرولیم قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل نے پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کی لہر دوڑا دی۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 1641 پوائنٹس تک اوپر گیا، تاہم اختتامی لمحات میں منافع کے حصول کے رجحان کے باعث یہ اضافہ کچھ کم ہو کر 1536.70 پوائنٹس پر آ گیا اور انڈیکس 116390.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس میں 479.12 پوائنٹس اضافہ ہوا جو 35696.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 707.47 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 72781.16 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 2158.95 پوائنٹس کے اضافے سے 177572.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم میں گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں 5.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اور مجموعی طور پر 48 کروڑ 45 لاکھ 47 ہزار 19 حصص کے سودے ہوئے ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 455 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 247 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ، 145 میں کمی اور 63 میں استحکام دیکھا گیا۔قیمتوں میں نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئرز 132.95 روپے بڑھ کر 1462.40 روپے اور نیسلے پاکستان کے شیئرز 102.48 روپے بڑھ کر 7173.33 روپے ہو گئے۔ دوسری جانب ہوئسٹ پاکستان کے حصص 88.96 روپے کمی سے 3233.01 روپے اور انڈس موٹرز کے حصص 19.52 روپے کمی سے 1999.51 روپے پر آ گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں