پام آئل کی عالمی قیمت میں کمی ،0.74فیصد سستا

 پام آئل کی عالمی قیمت  میں کمی ،0.74فیصد سستا

کراچی(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں پیر کے روز کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ شکاگو کی مارکیٹ میں حریف سویا آئل کی کمزور کارکردگی قرار دی جا رہی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون 2025 کی ترسیل کے لیے پام آئل کے سودے 31 رنگٹ یا 0.74 فیصد کمی کے ساتھ 4,181 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر طے پائے ، جو امریکی کرنسی میں 944.65 ڈالر کے برابر ہے ۔ماہرین کے مطابق پام آئل کی قیمت میں کمی کا بنیادی سبب شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا آئل کی قیمتوں میں گراوٹ ہے ، جس سے خوردنی تیل کی عالمی منڈی میں دباؤ بڑھا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ملائیشین پام آئل کے معاہدوں میں مجموعی طور پر 2.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں