کراچی کاٹن ایسوسی ایشن:اسپاٹ ریٹ میں فی من 300روپے کمی

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن:اسپاٹ ریٹ میں فی من 300روپے کمی

کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ اگرچہ اسپاٹ ریٹ میں کمی کی گئی، تاہم کاروبار آخری دو دنوں میں نسبتاً بہتر رہا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

روئی کے سودے فی من 15,500 تا 17,500 روپے میں طے پائے ۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 300 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ 16,500 روپے فی من مقرر کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں