مشرقی یوکرین :روسی حملوں میں 4بزرگ افراد ہلاک

کیف (اے ایف پی)مشرقی یوکرین کے علاقے خارکیو میں پیر کو روسی حملوں میں چار بزرگ افراد ہلاک ہو گئے ۔
گورنر اولیگ سینیگوبوف نے کہا کہ توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں 68 سالہ مرد اور 61 سالہ خاتون ہلاک ہو گئے جبکہ روسی راکٹ حملوں سے 77 سالہ خاتون اور 52 سالہ مرد مارے گئے ۔یاد رہے اتوار کو روسی حملے میں یوکرینی علاقے سومی میں35افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔دوسری جانب روس نے دعویٰ کیا ہے کہ سومی حملے میں فوجی اجلاس کو نشانہ بنایا گیا۔