آئی ٹی برآمدات پرفائنل ٹیکس رجیم کی مدت توسیع کا مطالبہ

 آئی ٹی برآمدات پرفائنل ٹیکس رجیم کی مدت توسیع کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا)نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک برآمدات پر نافذ فائنل ٹیکس رجیم کی مدت میں 2026 کے بعد مزید 10 سال کی توسیع دی جائے ۔۔

تاکہ نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ کیاجاسکے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو ۔بجٹ تجاویز میں پاشا نے حکومت کو ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے کئی اہم تجاویز بھی پیش کیں جن میں خاص طور پر ایکسپورٹرز کے اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس سے کی جانے والی ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ شامل ہے ،یہ اقدام بیرونی زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ اور سرحد پار ادائیگیوں کے نظام کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ایسوسی ایشن نے نشاندہی کی کہ آئی ٹی سیکٹر میں آمدنی پر لاگو ٹیکس کی شرح میں شدید عدم توازن پایا جاتا ہے جس سے نہ صرف مقامی کمپنیوں کو باصلاحیت افرادی قوت برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ قابل افراد کی بیرون ملک منتقلی کا رجحان بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں