وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا گیا، محمد اونگزیب نے آئی ایم ایف سربراہ کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔
وفاقی وزیرخزانہ کی امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے بھی ملاقات ہوئی وزیرخزانہ نے پاکستان کی معاشی صورت حال سے آگاہ کیا۔