پشاور: بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق رکشہ اور ٹیکسیوں کے خلاف آج سے آپریشن شروع ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے خلاف مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی، مہم کا مقصد غیر قانونی چلنے والی گاڑیوں کا خاتمہ اور ٹریفک مسائل میں کمی لانا ہے۔
ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کا صفایا مرحلہ وار کیا جائے گا۔