بھتے کی پرچیاں: سندھ حکومت کا وفاقی وزیر داخلہ کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) بلڈرز کو بھتے کی پرچیوں کا معاملہ، سندھ حکومت کا وفاقی وزیر داخلہ کو آن بورڈ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت آباد نمائندگان کی میٹنگ ہوئی جس میں اہم فیصلے کیے گئے، مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کی نگرانی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

مراد علی شاہ کی ہدایت پر آئی جی سندھ نے ہنگامی اجلاس بلالیا، چیئرمین آباد کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ آئندہ ماہ آباد کا اہم دورہ بھی کریں گے، بھتے میں ملوث مجرموں کے ریڈ وارنٹ جلد جاری ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں