ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، لہہ اور گوپس میں پارہ منفی 3 ڈگری تک گر گیا

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھ گئی، لہہ اور گوپس میں پارہ منفی 3 ڈگری تک گر گیا۔

بگروٹ اور سکردو میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کر دی، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کو پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری متوقع ہے، لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، بارشوں کے باعث دھند اور سموگ میں کمی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں