اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا نیا نظرثانی شدہ ڈیوٹی روسٹر جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا نیا نظرثانی شدہ ڈیوٹی روسٹر جاری دیا گیا جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نام شامل نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں آج کے کیسز کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی، کیسز جلد کسی دوسرے بنچ میں سماعت کے لیے بھجوائے جائیں گے۔
جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ بھی جلد جاری ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی تھی۔
صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی، بعد ازاں وفاقی وزارت قانون سے بھی جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔