پرائیویٹ سیکٹر کی مالیاتی سرگرمیوں میں زبردست تیزی، سٹیٹ بینک نے ڈیٹا جاری کردیا

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں پرائیویٹ سیکٹر کی مالیاتی سرگرمیوں میں زبردست تیزی، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیٹا جاری کر دیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں آٹو فنائسنگ، کریڈٹ کارڈ، پرسنل لون، ہاؤس فنائسنگ کی رفتار تیز تر رہی۔

دستاویز کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے قرضے ایک سال میں 35.5 فیصد بڑھ کر 235 ارب سے 318 ارب روپے ہو گئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پرائیوٹ سیکٹر کے مجموعی قرضے ایک ماہ میں 1.6 فیصد بڑھ کر 9 ہزار 856 ارب روپے ہوگئے۔

دستاویز کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کیلئے نئے قرض لینے کی شرح ماہانہ 1.5 فیصد بڑھ کر 8 ہزار 498 ارب روپے ہو گئی۔

ذاتی قرضوں کی شرح ایک سال میں 10.3 فیصد سے 1 ہزار 222 ارب روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 348 ارب روپے ہوگئی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ہاؤس فنانسنگ کے قرضوں کی شرح ایک سال میں 7 فیصد بڑھ کر 214 ارب روپے ہوگئ، کریڈٹ کارڈ پر واجب الادا قرضے ایک سال میں 30.6 فیصد بڑھ کر 177 ارب روپے ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں