خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم تا 15 جنوری چھٹیاں ہوں گی، جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025ء سے ہو گا اور چھٹیاں 11 جنوری 2026ء تک جاری رہیں گی، پنجاب میں سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
دوسری جانب بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کیلئے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گا۔
اسی طرح سندھ بھر میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔