گزشتہ سال صارفین کو 1.64 ارب کا ریلیف دیا، بینکنگ محتسب

گزشتہ سال صارفین کو 1.64 ارب کا ریلیف دیا، بینکنگ محتسب

کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے ادارے کی سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بینکنگ محتسب کو 30 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 88 فیصد شکایات کا ازالہ کیا ۔ یہ رپورٹ پہلے ہی اسٹیٹ بینک کو ارسال کی جا چکی ہے ۔ بینکنگ محتسب کو سال 24 میں موصول ہونے والی شکایات میں سرفہرست پنجاب سے 18,284، سندھ سے 7,198 شکایات، خیبرپختونخوا سے 2,148 شکایات اور بلوچستان سے 543 شکایات ہیں، 1,330 شکایات کو فریقین کے درمیان مصالحت کے ذریعے نمٹایا گیاجبکہ 24,498 کی باقاعدہ سماعت کے بعد فیصلہ دیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ادارے نے متاثرہ صارفین کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کی رقم بینکوں سے واپس دلوا کر انصاف کی فراہمی کا عملی مظاہرہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں