سعودیہ میں سزائے موت کا نیا ریکارڈ، 1سال میں 340 مجرموں کا سر قلم
ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت کے نفاذ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ۔ 2025میں 340 مجرموں کا سر قلم کیا گیا ، جو کسی ایک سال میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔۔۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پیر کو مکہ ریجن میں قتل کے مقدمات میں تین مجرموں کو سزائے موت دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق 2025 کے دوران 232 افراد کو منشیات سے متعلق جرائم میں پھانسی دی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا سزاؤں میں اضافہ 2023 میں شروع کی گئی منشیات کے خلاف جنگ کا نتیجہ ہے ۔