سعودی عرب خطے کا تیسرا سب سے خوش ملک قرار،فن لینڈ سرفہرست

ریاض (اے پی پی)سعودیہ کو خطے کا تیسرا سب سے خوش عرب ملک قرار دیا گیا ہے ۔ خوشی کے عالمی انڈیکس گیلوب ادارے کے مطابق عرب ممالک میں امارات کو خوشی کے معاملے میں پہلے نمبر پر قرار دیا ہے ۔
کویت دوسرے ، سعودی عرب تیسرے ، عمان چوتھے اور بحرین پانچویں نمبر پر ہے ۔عالمی سطح پر فن لینڈ نے دنیا کے سب سے زیادہ خوش ممالک کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ ڈنمارک، سویڈن اور ناروے نے اپنی اعلیٰ درجہ بندی برقرار رکھی ۔لبنان، سیرا لیون اور افغانستان خوشی کی فہرست کے آخری نمبرز میں شامل ہیں ۔