قطر کا مصر میں 7.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنیکا اعلان

قطر کا مصر میں 7.5 ارب ڈالر  کی سرمایہ کاری کرنیکا اعلان

دوحہ(اے ایف پی) قطر نے کہا ہے کہ ان کا ملک مصر میں 7.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مصری  صدر عبدالفتاح  السیسی نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فریقین نے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے ۔ علاوہ ازیں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں