سپر لیگ:کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد زلمی کو ہرا دیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔کپتان ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ خوشدل شاہ نے 23 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔محمد نبی 14، جیمز ونس 11سکور پر آؤٹ ہوئے ۔زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 جبکہ عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز سکور کئے ۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور عامر جمال نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔خوشدل شاہ مین آف دی میچ قرار پائے ۔