بابر اعظم کو کیریئر کے سب سے مشکل دور کا سامنا

بابر اعظم کو کیریئر کے سب  سے مشکل دور کا سامنا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) بابر اعظم کو اپنے کیریئر کے سب سے مشکل دور کا سامنا ہے ۔گزشتہ تقریباً دو برس سے بابر اعظم کسی بھی انٹرنیشنل میچ میں سنچری سکور نہیں کر سکے ۔

 ان کی آخری سنچری اگست 2023 میں نیپال کے خلاف ایشیا کپ میں سامنے آئی تھی۔ پی ایس ایل 2024 میں 569 رنز بنانے کے بعد ان سے توقعات بلند تھیں۔ تاہم پی ایس ایل 2025 کے ابتدائی تین میچز میں ان کی کارکردگی نہایت مایوس کن رہی ۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ تین مسلسل ٹی ٹونٹی اننگز میں تین رنز سے کم پر آؤٹ ہوئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں