سپرلیگ کا میلہ ملتان میں سج گیا ، سلطانوں کو جیت کی تلاش

ملتان (سپورٹس رپورٹر)شہر اولیا میں پی ایس ایل کا کرکٹ میلہ سج گیا ، سلطانز جیت کی تلاش میں ، سٹیڈیم کوسکیورٹی حصار میں لے لیاگیا۔۔
تفصیل کے مطابق ملتان سلطانز پی ایس ایل 10 میں اپنی پہلی جیت کی منتظر ہے ۔ وہ آج اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے مدمقابل ہوگی، ملتان سلطانز کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے 4 وکٹوں سے شکست دی تھی دوسرے میچ میں اسے اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ پشاور زلمی کے خلاف تیسرے میچ میں اسے 120 رنز سے شکست ہوئی تھی ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل میں ابتک19 میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں ملتان سلطانز نے 10 جیتے ہیں جبکہ لاہور قلندرز کو9 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے دونوں ٹیمیں 2022 اور 2023 کے فائنل میں بھی مدمقابل ہوچکی ہیں۔ ملتان سلطانز کی جم کرپریکٹس ، لاہور قلندرز نے آرام کو ترجیح دی ،ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے اہم میچ سے قبل جم کرپریکٹس افتخار احمد نے ہارڈ ہٹنگ کی پریکٹس کی ٹیم مینجمنٹ نے افتخاراحمد کو فوکس کئے رکھا، محمد رضوان بھی پریکٹس میں متحرک رہے ، وہ پریس کانفرنس کرنے بھی نہیں آئے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ وہ جیت کے بعد میڈیا کاسامناکرناچاہتے ہیں میچ آج 8 بجے شب کھیلا جائے گا ۔ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر بھرپور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے ۔