ٹورنامنٹ کا بہترین بولر بننا چاہتا ہوں:حسن علی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز میں شامل حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کا بہترین بالر بننا چاہتے ہیں۔
لیکن اہم بات کنگز کو جتوانا ہے ۔ ایک انٹرویو میں حسن علی نے بتایا کہ وکٹیں مل رہی ہیں، اپنی ذاتی کارکردگی سے کافی مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی، پہلے نیشنل ٹی ٹونٹی اور اب پی ایس ایل میں مجھے محنت کا صلہ ملا۔